اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانآج تحریک شروع نہیں ہو رہی کوئی جلسہ بھی نہیں، چیئرمین پی...

آج تحریک شروع نہیں ہو رہی کوئی جلسہ بھی نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اپنے بیان میں کہا آج تحریک شروع نہیں ہو رہی کوئی جلسہ بھی نہیں،صرف ایک میٹنگ کیلئے لاہورجا رہےہیں گرفتاری کا کوئی خوف نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قافلے کی صورت لاہور روانگی سے پہلے ہی احتجاج کے غبارے سے ہوا نکال دی ،کے پی ہاؤس اسلام آباد کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا آج کسی تحریک کا آغاز نہیں ہو رہا،بس ایک میٹنگ کیلئےلاہور روانگی ہے،گرفتاری کا کوئی خطرہ نہیں ہے،پنجاب میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو نظر انداز نہیں کیا ان سے بھی رابطےمیں ہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہمارا حق ہے ہم سڑک پر چل سکتے ہیں،آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا،ہماری خواہش ہے ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں اور ان کے مسائل سنیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے وہ آئیں گے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہمارا حق ہے ہم سڑک پر چل سکتے ہیں ۔ آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا،ہماری خواہش ہے ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں اور ان کے مسائل سنیں،بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے وہ آئیں گے

چیئرمین پی اے سی جنید اکبرپی ٹی آئی قافلے کےلاہورجانے سےجی روڈ پر احتجاج کا ماحول بنے گا،عوام میں پیغام جائےگا کہ ہم بانی چیئرمین کےپیچھےمتحد ہے،پانچ اگست تک پی ٹی آئی کا احتجاج عروج پر پہنچ جائے گا

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!