اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانعمران خان کے بیٹوں کی واپسی ان کا بنیادی حق ہے، سلمان...

عمران خان کے بیٹوں کی واپسی ان کا بنیادی حق ہے، سلمان اکر م راجہ

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکر م راجہ نے عمران خان کے بیٹوں کی واپسی ان کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قافلہ گفتگو کیلئے روانہ ہو رہا ہے، خواہش ہے لوگوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کے مسائل سنیں۔

اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آرٹیکل 19ہمارا بنیادی حق ہے جو ہم سے چھین لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا قافلہ صرف گفتگو کرنے کیلئے لاہور روانہ ہو رہا ہے، آج اور کل میٹنگ ہوگی اس کے بعد واپس آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی، ہماری خواہش ہے ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کے مسائل سنیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے، وہ آئیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!