آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تیندوے کو ہلاک کردیا، محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر وائلڈ لائف نعیم ڈار کے مطابق مظفر آباد کی تحصیل پٹہیکہ کے علاقے بسنت کوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نایاب تیندوے کو ہلاک کردیا۔
نعیم ڈار کا کہنا ہے کہ ہلاک تیندوے کی عمر 5 سے 6 سال تھی، جس کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ وائلد لائف کے مطابق تیندوے کی ہلاکت پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
