اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینائیر بس کا چین میں 40 سال مکمل ہونے پر صنعتی انضمام...

ائیر بس کا چین میں 40 سال مکمل ہونے پر صنعتی انضمام کو مزید گہرا کرنے کا عزم

چین کے شمالی شہر تیانجن میں ایئر بس تیانجن کی تیارکردہ 700ویں اے 320 فیملی طیارے کی چھنگدو ایئرلائنز کو حوالگی کی تقریب کے شرکاء کا گروپ فوٹو-(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)ایئر بس کے ایگزیکٹو نائب صدر اور ایئر بس چائنہ کے سی ای او جارج شو نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی باہمی فوائد اور فائدہ مند نتائج کے حصول کے لئے چین کے ترسیلی نظام کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرے گی۔ یہ بات انہوں نے حال ہی میں ایئربس اور چین کی شہری ہوابازی صنعت کے درمیان شراکت داری کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہی۔

4 دہائیوں کی شراکت داری کے بعد چین ایئربس کا تجارتی طیاروں کے لئے سب سے بڑا واحد ملک کی حیثیت رکھنے والا مارکیٹ بن چکا ہے، جہاں اب ایئربس کے طیارے ملک کے شہری ہوابازی شعبے میں فعال بیڑے کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ہیں۔

ایئربس چائنہ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایرک بوش مین نے کہا کہ چین میں ایئربس کے گزشتہ 40 سال ہمارے چینی شراکت داروں کے ساتھ حاصل کی گئی ایک غیرمعمولی کامیابی کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف چین کی ہوابازی کی صنعت نے ترقی کی ہے بلکہ ایئربس نے بھی ملک میں اپنے بیڑے کی تیز رفتار توسیع کا مشاہدہ کیا ہے۔

شو نے کہا کہ ایئر بس نے چین میں اپنی گہری بنیادیں قائم کی ہیں،جہازوں کی فروخت کے علاوہ چین بھر میں تمام تجارتی شعبوں میں مکمل فعال ٹیموں کو قائم کیا گیا ہے۔اہم چیز یہ ہے کہ ہمارا تعاون جہازوں کی فروخت سے  گہرے صنعتی تعاون میں تبدیل ہوچکا ہے۔

سی ای او کے مطابق ایئر بس نے چین میں جامع صنعتی تنصیبات قائم کی ہیں،جن میں بیجنگ میں ایک انجینئرنگ مرکز، حئی لونگ جیانگ صوبے میں کمپوزٹ مواد بنانے کا مرکز اور تیانجن بلدیہ میں ایک ایئر کرافٹ فائنل اسمبلی لائن(ایف اے ایل) شامل ہیں۔

شو نے کہا کہ باہمی فاہدہ مند تعاون کے تسلسل نے چین کی ہوا بازی کی صنعت کو ترقی دی ہے اور ائیربس کی شیئر مارکیٹ اور چین کی صنعتی مضبوطی کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔

بوش مین نے نشاندہی کی کہ اے 320 فیملی کے دوسرے فائنل اسمبلی لائن (ایف اے ایل) کی تعمیر بھی چین میں ایئربس کے صنعتی دائرہ کار کو دوگنا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے 40 سالوں کی جانب دیکھتے ہوئے ہمیں چین کی شہری ہوابازی صنعت کے ساتھ مل کر ترقی کرنے پر مکمل اعتماد ہے۔ ایئربس چینی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنے اور بہترین شراکت داری کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

رواں سال کے اوائل میں ایئربس چین میں ویلیو ایڈیڈ ٹیلی کام لائسنس حاصل کرنے والا پہلا غیر ملکی ہوابازی کا ادارہ بن گیا۔ شو نے کہا کہ ہم شہری ہوابازی کو جدید بنانے کے لئے مستقبل میں تعاون کی وسیع گنجائش دیکھتے ہیں اور اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہوابازی کی صنعت کے لئے ایک پائیدار مستقبل تشکیل دینے کے لئے کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!