اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیجیٹل فورم میں باہمی تعاون کے نئے امکانات...

شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیجیٹل فورم میں باہمی تعاون کے نئے امکانات اجاگر

چین کے شمالی شہر تیانجن میں مہمان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ڈیجیٹل اکانومی فورم 2025 کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ڈیجیٹل اکانومی فورم 2025 چین کے شمالی شہر تیانجن میں منعقد ہوا جس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کے نئے افق کو اجاگر کیا گیا۔

نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن (این ڈی اے) کے سربراہ لیو لے ہونگ نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک نے ڈیجیٹل بنیادی سہولیات کی تعمیر، روایتی صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی اور مشترکہ صنعتی ترقی جیسے شعبوں میں نمایاں تعاون کیا ہے۔

لیو نے کہا کہ یہ کوششیں ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی میں جدت کو فروغ دے رہی ہیں اور علاقائی ترقی میں نئی توانائی ڈال رہی ہیں۔

"ڈیجیٹل معیشت میں نئے روابط، تعاون کے نئے افق” کے عنوان سے منعقدہ اس فورم میں افتتاحی تقریب، مرکزی فورم، 4 موضوعاتی ذیلی فورمز اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں شامل تھیں۔

نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن اور تیانجن بلدیہ حکومت کے باہمی اشتراک سے منعقد کئے گئے فورم میں ایس سی او کے رکن ممالک کی حکومتوں، اداروں، جامعات اور تھنک ٹینکس سے ایک ہزار 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ڈیجیٹل انضمام پر مبنی صنعتی ترقی، ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت، ڈیٹا نظم و نسق اور ڈیجیٹل بنیادی سہولیات کی تعمیر جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!