چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کی ڈامشونگ کاؤنٹی میں یاک افزائش نسل مرکز میں کلون شدہ یاک کا بچھڑا دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے ضلع ڈامشونگ میں واقع یاک افزائش نسل مرکز میں کلون شدہ یاک ایک بچھڑا سیزیرین سیکشن کے ذریعے پیدا ہوا ہے۔
محققین کے مطابق کلون شدہ بچھڑے کا وزن پیدائش کے وقت 33.5 کلوگرام تھا جو کہ عام یاک کے نومولود بچھڑوں سے زیادہ ہے۔
شِنہوا کے رپورٹرز نے افزائش نسل مرکز میں بچھڑے کو دیکھا۔ اس کا جسم مکمل طور پر سیاہ تھا۔ وہ چلنے پھرنے کے قابل تھا اور اچھی صحت میں تھا۔
یہ منصوبہ جولائی 2023 میں چین کی مشرقی ژے جیانگ یونیورسٹی، ڈامشونگ کاؤنٹی کی حکومت اور شی
زانگ خودمختار علاقے کے انسٹی ٹیوٹ آف پلیٹو بائیولوجی کے اشتراک سے شروع کیا گیا تھا۔
چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کی ڈامشونگ کاؤنٹی میں یاک افزائش نس مرکز میں عملے کے کارکن کلون شدہ یاک کے بچھڑے کا معائنہ کررہا ہے-(شِنہوا)
سائنس دانوں نے کلون شدہ یاک (پہاڑی بھینسا) تیار کرنے کے لئے مکمل جینوم سلیکشن اور سومیٹک سیل کلوننگ ٹیکنالوجیز استعمال کیں۔
ژے جیانگ یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ فینگ شینگ گو نے کہا کہ کلوننگ ٹیکنالوجی یاک کی نسل کو بہتر بنانے اور شی زانگ میں بلند پہاڑی علاقوں کے مویشیوں کی افزائش نسل کا نظام قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
یاک صرف چھنگ ہائی-شی زانگ سطح مرتفع پر پائے جاتے ہیں جو مقامی چرواہوں کے لئے اہم ذریعہ معاش ہونے کے ساتھ ساتھ اس سطح مرتفع کے ماحولیاتی نظام کا بھی ایک لازمی جزو ہیں۔
