اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ہائی نان میں میری ٹائم ڈے کی تقریبات کا انعقاد

چین کے ہائی نان میں میری ٹائم ڈے کی تقریبات کا انعقاد

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ کے لاؤ لونگ ساحلی علاقہ میں سمندری سفر کی تقریب میں حصہ لینے والے جہازوں اور کشتیوں کا فضائی منظر-(شِنہوا)

ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں چائنہ میری ٹائم ڈے فورم 2025 اور میری ٹائم ڈے کی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

’’ماحول دوست نیوی گیشن کی طرف ترقی کے نئے سفر‘‘ کے موضوع کے تحت ملک بھر میں فورمز، سیمیناروں اور سائنسی آگاہی سمیت وسیع سرگرمیوں کے علاوہ ثقافتی تجرباتی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔ ان سرگرمیوں کا مقصد نئے دور میں بحری جذبے کو فروغ دینا، بحری ثقافت کا جشن منانا اور عوام میں بحری امور سے متعلق شعور بڑھانا ہے۔

ان تقریبات کا مقصد چین کے نقل و حمل اور سمندری طاقت بننے کے اہم ہدف کی حمایت کرنا بھی ہے۔

چین کی بحری صنعت اب عالمی سمندری جہاز رانی کے حجم کے تقریباً ایک تہائی حصے پر مشتمل ہے۔ اس کی تیزی سے ترقی کرتی سمندری معیشت عالمی تجارت اور ترقی میں مستحکم اور پائیدار اضافہ کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!