چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ معمول کی پریس بریفنگ دے رہی ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ محصولات کو دوسرے ممالک کو ڈرانے، دھمکانے یا ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لئے بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
ترجمان ماؤننگ نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں امریکہ کی طرف سے یکم اگست سے برازیلی مصنوعات پر 50 فیصد محصولات عائد کرنے، برازیل پر غیر منصفانہ تجارتی طریقے اختیار کرنے کاالزام عائد کرنے اور ملک کے اندر سیاسی ظلم و ستم روکنے کا مطالبہ کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ خودمختار مساوات اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر کے اہم اصولوں میں شامل ہیں اور یہ بین الاقوامی تعلقات کے بھی بنیادی اصول ہیں۔
