اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیراعظم کا دواسازی کی بنیادی تحقیق اور سائنس و ٹیکنالوجی...

چینی نائب وزیراعظم کا دواسازی کی بنیادی تحقیق اور سائنس و ٹیکنالوجی کے اختراع کو فروغ دینے پر زور

چین کے نائب وزیراعظم لیو گوژونگ دارالحکومت بیجنگ میں پیکنگ یونیورسٹی کے سکول آف فارماسیوٹیکل سائنسز کا دورہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم لیو گوژونگ نے دواسازی کے شعبے میں بنیادی تحقیق اور تکنیکی اختراعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن لیو گو ژونگ نے پیکنگ یونیورسٹی کے سکول آف فارماسیوٹیکل سائنسز کا دورہ کیا تاکہ طبی تحقیق و ترقی، کلیدی لیبارٹریوں کی تعمیر اور ان کے کام کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ انہوں نے ایک سمپوزیم میں متعلقہ فریقوں کی آراء بھی سنیں۔

لیو نے کہا کہ عوامی صحت کو مرکز بناتے ہوئے مشترکہ تحقیق اور پالیسیوں پر عملدرآمد کو مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ادویات اور طبی سہولیات کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ صحت مند چین کے اقدام کو موثر طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔

لیو نے حالیہ برسوں میں چین میں دواسازی کی جدت کے مثبت رجحان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اداروں، یونیورسٹیوں، تحقیقی اور طبی اداروں کو مشترکہ تحقیق میں شامل کیا جانا چاہیے۔ مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا جیسی نئی ٹیکنالوجیز کا مکمل استعمال کرتے ہوئے زندگی اور صحت سے متعلق ڈیٹا بیس کی ترقی کو تیز کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے اور دواسازی کی ٹیکنالوجی کے میدان میں بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی زور دیا تاکہ عوام کی صحت اور فلاح و بہبود کو بہتر طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!