اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین2025 کی پہلی ششماہی میں چین کی آٹو مارکیٹ میں مضبوط ترقی

2025 کی پہلی ششماہی میں چین کی آٹو مارکیٹ میں مضبوط ترقی

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں گاڑیوں کی 21 ویں شنگھائی بین الاقوامی صنعتی نمائش میں ایک بچہ لنک اینڈ کو کار پر بنی بلی کے نقش کو دیکھ رہاہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز(سی اے اے ایم) کے اعداد وشمار کے مطابق  چین کی گاڑیوں پیداوار اور فروخت میں سال 2025 کی پہلی ششماہی میں دوہندسی اضافہ ہوا، جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں مقامی کھپت کی بھرپور سرگرمی کی علامت ہے۔

اس دوران ملک کی گاڑیوں کی پیداوار ایک کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 12.5 فیصد زیادہ ہے جبکہ گاڑیوں کی فروخت میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ایک کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

سی اے اے ایم کے مطابق آٹو مارکیٹ میں سرگرمی میں اضافہ کئی عوامل کی بنیاد پر ہوا، جن میں ملک کی مستحکم اقتصادی ترقی، اشیائے صرف کے تبادلہ پروگرام اور نئی توانائی والی گاڑیوں کی تیزی سے ترقی شامل ہے۔

نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تقریباً 69 لاکھ 70 ہزار یونٹس رہی جبکہ فروخت بھی 40.3 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 69 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

سی اے اے ایم کے مطابق جنوری سے جون کے عرصے کے دوران چین میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں میں نئی توانائی گاڑیوں کا حصہ 44.3 فیصد رہا۔

مقامی کھپت کو بڑھانے کے لئے چین نے جنوری میں اشیائے صرف کے تبادلہ پروگرام کے تحت مسافر گاڑیوں کے دائرہ کار کو وسعت دی تاکہ مقامی طلب میں اضافہ اور اشیائے صرف کے تبادلے اور ساز و سامان کی اپ گریڈیشن کے ذریعے معیشت کو سہارا دیا جاسکے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی گاڑیوں کی برآمدات میں بھی سالانہ بنیادوں پر 10.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 30 لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔ خاص طور پرنئی توانائی گاڑیوں کی برآمدات میں 75.2 فیصد اضافہ ہوا جو 10 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک جا پہنچیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!