اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبوداپسٹ میں "چینی ماڈرنائزیشن" پر کتابی نمائش کا انعقاد

بوداپسٹ میں "چینی ماڈرنائزیشن” پر کتابی نمائش کا انعقاد

بوداپسٹ میں چائنا بک کارنر پر "چینی ماڈرنائزیشن” کے موضوع پر کتابی نمائش کا آغاز ہوا ہے، جس کا مقصد ہنگرین قارئین کو چین کی جدید ترقی کے سفر سے آگاہ کرنا ہے۔

یہ تقریب ہنگرین ورکرز پارٹی نے چین کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقد کی ہےتاکہ ہنگری میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ ماڈل کو بہتر طور پر متعارف کرایا جا سکے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): جیولا تھورمر، صدر ہنگرین ورکرز پارٹی:

"ہنگرین ورکرز پارٹی چین کے خصوصیات والے سوشلسٹ نظام کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ چین کی جدیدیت اسی سوشلسٹ تعمیر کا حصہ ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ ہنگری کے عوام کو چین کے ماڈرنائزیشن کے عمل کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل ہونی چاہئیں۔ کتب اور میڈیا بہترین ذرائع ہیں جو ہنگری اور چینی عوام کے درمیان ایک مشترکہ زبان پیدا کر سکتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ ہنگری کو چین کے تاریخی تجربات اور جدیدیت سے سیکھنا چاہیے تاکہ ملک میں استحکام آئے اور معیشت و معاشرہ ترقی کرے۔”

ہنگری میں چین کے سفیر گونگ تاؤ کے مطابق چینی ماڈرنائزیشن پُرامن ترقی اور انسان و فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے، جو نہ صرف چینی عوام کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ دنیا کی مشترکہ ترقی کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔

2024 میں قائم ہونے والا چائنا بک کارنر اب چینی، ہنگرین اور دیگر زبانوں میں تقریباً 400 کتب پر مشتمل ہے۔

بوداپسٹ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

————————

آن سکرین ٹیکسٹ:

بوداپسٹ میں "چینی ماڈرنائزیشن” پر کتابی نمائش کا انعقاد

چائنا بک کارنر پر نمائش کا مقصد ہنگرین قارئین کو چین کی ترقی سے روشناس کرانا ہے

تقریب ہنگرین ورکرز پارٹی نے چینی سفارت خانے کے تعاون سے منعقد کی

چینی ماڈرنائزیشن سوشلسٹ ترقی کا اہم پہلو ہے۔ صدر ہنگرین ورکرز پارٹی

کتب اور میڈیا ہنگری و چین کے درمیان مشترکہ زبان قائم کر سکتے ہیں۔تھورمر

چین کے تجربات سے ہنگری کو ترقی اور استحکام میں مدد مل سکتی ہے

چینی ماڈرنائزیشن پُرامن ترقی اور فطرت سے ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے۔چینی سفیر

چائنا بک کارنر میں 400 کتب چینی، ہنگرین و دیگر زبانوں میں دستیاب ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!