غزہ: اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ، تازہ حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ،جمعرات کی صبح سے محصور فلسطینی علاقے پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 24 افراد میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔
یہ شہادتیں زیادہ تر وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں، الاقصی ہسپتال کے طبی ذرائع نے نے اطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔
وسطی غزہ ہی میں واقع البریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھی 4 افراد شہید ہوئے۔
