اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹاداکارہ سونیا حسین کا حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمے داری اٹھانے...

اداکارہ سونیا حسین کا حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمے داری اٹھانے کا اعلان

کراچی: داکارہ سونیا حسین نے حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمے داری اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمیرا کا انتقال ہو چکا ،ان کے گھر والے لاش وصول لاش نہیں کر رہے، اگر خدا نخواستہ کوئی نہ آیا، تو ایک انسان اور مسلمان ہونے کے ناطے میں اس کے کفن دفن کی ذمہ داری لینا چاہتی ہوں۔

سونیا حسین نے ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں یہ سن کر سکتے میں آ گئی ہوں کہ کیا گناہ کیا تھا اس لڑکی نے؟۔

سونیا ویڈیو میں آبدیدہ ہوگئیں اور سب سے اپیل کی کہ اپنے گھر والوں، ہمسایوں اور دوستوں سے رابطے میں رہا کریں۔

اداکار یاسر حسین نے سونیا حسین کی ویڈیو کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ذمہ داری سونیا حسین کو ملنی چاہیے ورنہ میں بھی حاضر ہوں، جس انڈسٹری کی وجہ سے مرحومہ کے گھر والوں نے قطع تعلق کیا وہ انڈسٹری حاضر ہے۔

سماجی کارکن مہر بانو سیٹھی نے سب سے پہلے حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!