برطانیہ کے شہر لندن میں بی ایف آئی -آئی میکس تھیٹر میں ایک شخص چینی اینیمیٹڈ فلم ’’نی جا 2‘‘ کے پوسٹرکے سامنے سے گزر رہاہے-(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)سی ایم سی پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ چینی اینیمیٹڈ فلم "نی جا 2” کا انگریزی زبان میں ترجمہ 22 اگست سے امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے سینما گھروں میں آئی میکس اور تھری ڈی فارمیٹ میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
یانگ یو، جنہیں جیاؤزی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی تحریر و ہدایت کردہ "نی جا 2” جدید اینیمیشن کا سنگ میل سمجھی جا رہی ہے جو جذباتی کہانی، افسانوی منظرناموں اور جدید ترین بصری فنکاری پر مشتمل ہے۔
اس بار اے 24 اور سی ایم سی پکچرز کے اشتراک سے ریلیز کی جانے والی یہ فلم پہلے ہی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بن چکی ہے اور مجموعی طور پر کسی بھی نوعیت کی 5 ویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، ساتھ ہی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی انگریزی کے علاوہ کسی دوسرے زبان کی فلم بھی ہے۔
2025 کے شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اِن لائٹ میڈیا کے چیئرمین وانگ چھانگ تیان نے اندازہ لگایا ہے کہ اس فلم کی بیرون ملک باکس آفس آمدنی 10کروڑ امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔
