اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینیورپی یونین چین کے حوالے سے زیادہ مثبت اورعملی پالیسی اختیار...

یورپی یونین چین کے حوالے سے زیادہ مثبت اورعملی پالیسی اختیار کرے، ترجمان

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا یورپی یونین (ای یو) اور اس کے رکن ممالک کے چین میں تعینات سفارت کاروں کے ہمراہ گروپ فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یورپی یونین (ای یو) پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے بارے میں زیادہ معروضی اور حقیقت پسندانہ نکتہ نظر اپنائے اور ملک کے حوالے سے زیادہ مثبت اور عملی پالیسی اختیار کرے۔

ترجمان ماؤ نِنگ نے بدھ کو یہ بات ایک یومیہ پریس بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب ان سے یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیرلی یین کے حالیہ چین-یورپی یونین تعلقات سے متعلق بیانات پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا۔

ماؤ نِنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے جو کہ دونوں فریقوں کے لئے ماضی کی کامیابیوں پر بنیاد رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کا ایک اہم موقع ہے۔

ماؤ نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ چین کے بارے میں حقیقت پسندانہ اور معروضی سمجھ بوجھ قائم کرے اور زیادہ مثبت و عملی پالیسی اپنائے۔

ماؤ نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ یورپی یونین یہ بات سمجھے گی کہ جس چیز کو توازن میں لانے کی ضرورت ہے وہ چین-یورپی یونین کے معاشی و تجارتی تعلقات نہیں بلکہ اس کی اپنی سوچ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ غیر یقینی عالمی صورتحال کے تناظر میں یہ امید کی جاتی ہے کہ یورپی یونین چین کے ساتھ یکساں سمت میں کام کرے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنائے، اختلافات اور تناؤ کو مناسب طریقے سے حل کرے اور چین-یورپی یونین تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!