محققین خشک سالی سے متاثرہ دیہی علاقوں میں پانی کی قلت کا ایک ماحول دوست حل تلاش کر رہے ہیں۔ الجی کے ذریعے گندے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جا رہا ہے۔
جنوبی آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی کے محققین ایک جدید "ہائی ریٹ الگائی پوڈ” (ایچ آر اے پی) نظام کی آزمائش کر رہے ہیں جس میں مقامی ریشے دار الجی استعمال کی جا رہی ہے۔ یہ نظام نہ صرف گندے پانی کی تیز تر اور مؤثر صفائی ممکن بناتا ہےبلکہ ٹھوس مواد کی علیحدگی کو بھی آسان بناتا ہے۔ یہ بات جمعہ کے روز یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت نہ صرف آبپاشی جیسے (پینے کے علاوہ ) مقاصد کے لئے پانی کے معیار کو بہتر بناتی ہے بلکہ روایتی سیوریج نظام کا ایک کم خرچ اور توانائی بچانے والا متبادل بھی فراہم کرتی ہے۔یہ حل مقامی آبادیوں کو درپیش پانی کی شدید قلت سے نمٹنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جنوبی آسٹریلیا کی مقامی کونسلیں ’ایچ آر اے پی‘ نظام استعمال کر رہی ہیں۔ اس نظام میں کم توانائی والے پیڈل وہیلز کے ذریعے گندے پانی کو ایسے چینلز میں گردش دی جاتی ہےجہاں مائیکرو الجی اور بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو پانی سے آلودگیاں ختم کرتے ہیں۔
فلنڈرز یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی محقق سیم بٹرورتھ کہتے ہیں کہ الگائی بیکٹیریا گرینولز کی تشکیل بایوفلمز کو گھنی اور تیزی سے بیٹھنے والی حیاتی مادہ (بایوماس) میں بدلنے کا ایک مؤثر طریقہ ہےجو صاف شدہ گندے پانی کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔
محققین اس وقت جنوبی آسٹریلیا کے ایک ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں جدید "سیکوئنسنگ بیچ ری ایکٹر” ایچ آر اے پی ٹیکنالوجی کی آزمائش کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد حیاتیاتی عمل کو اس انداز میں بہتر بنانا ہے کہ بغیر کسی بڑی نئی سرمایہ کاری کے گندے پانی کی صفائی کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔
کینبرا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
آسٹریلوی محققین نے پانی کی قلت کا ایک ماحول دوست حل تلاش کر لیا
گندے پانی کو صفائی کے عمل سے گزار کر دوبارہ قابل استعمال بنایا جا رہا ہے
فلنڈرز یونیورسٹی اس جدید ایچ آر اے پی نظام کا عملی تجربہ کر رہی ہے
مقامی ریشے دار الجی کا تجرباتی استعمال نتیجہ خیز ثابت ہوا
چینلز میں موجود مائیکرو الجی اور بیکٹیریا پانی سے آلودگیاں ختم کرتے ہیں
اس ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لئے کسی بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں
یہ نظام توانائی کی بچت اور کم خرچ کے دوہرے فوائد فراہم کرتا ہے
جنوبی آسٹریلیا کی مقامی کونسلیں بھی پانی کی صفائی کے لئے یہ نظام اپنا رہی ہیں

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link