اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی مرکزی حکومت مکاؤ میں 83 کروڑ63 لاکھ امریکی ڈالر کے...

چین کی مرکزی حکومت مکاؤ میں 83 کروڑ63 لاکھ امریکی ڈالر کے خودمختار بانڈز جاری کرے گی

سال کے آغاز سے اب تک رین من بی بانڈز پر منافع اچھا رہا ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ان بانڈز میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔(شِنہوا)

مکاؤ(شِنہوا)مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چین کی وزارت خزانہ (ایم او ایف) 16 جولائی کو مکاؤ میں مجموعی طور پر 6 ارب یوآن (تقریباً 83 کروڑ63 لاکھ امریکی ڈالر) کے خودمختار بانڈز جاری کرے گی۔

وزارت خزانہ اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مکاؤ میں رین من بی سے منسوب خودمختار بانڈز کے مسلسل اجرا سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت، بانڈ مارکیٹ اور دیگر نئے مالیاتی شعبوں کی ترقی میں ایس اے آر حکومت کی بھرپور حمایت کر رہی ہے جس سے معیشت کے موزوں تنوع کو فروغ ملے گا۔

اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ یہ خودمختار بانڈز کا مسلسل چوتھا سالانہ اجرا ہے جس میں جاری کردہ رقم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ایک باقاعدہ اجرا کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے، سرمایہ کاروں کو ایک محفوظ اور مستحکم سرمایہ کاری کا آپشن فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مکاؤ ایس اے آر حکومت کا کہنا ہے کہ خودمختار بانڈز کےمسلسل اجرا سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو مکاؤ کی بانڈ مارکیٹ میں شرکت کی ترغیب ملےگی، مکاؤ میں آف شور رین من بی مارکیٹ کی ترقی کو فروغ ملےگا اور چینی مین لینڈ اور مکاؤ کے درمیان مالیاتی تعاون مزید گہرا ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!