اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور بولیویا کے وزرائے خارجہ کا سفارتی تعلقات کی 40 ویں...

چین اور بولیویا کے وزرائے خارجہ کا سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی بولیویا کی اپنی ہم منصب سیلنڈا سوسا لونڈا سے ملاقات کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بولیویا کی اپنی ہم منصب سیلنڈا سوسا لونڈا کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونے پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

وانگ نے کہا کہ گزشتہ 40 سال میں چین اور بولیویا کے تعلقات میں مسلسل اور مستحکم پیش رفت ہوئی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون میں گہرائی آئی ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے فعال کوششیں کی گئی ہیں۔

سوسا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین نے بولیویا کو برادرانہ تعاون اور معاونت فراہم کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور کلیدی صنعتوں کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

سوسا نے کہا کہ چین کا مشترکہ مستقبل کے حامل انسانی معاشرے کا تصور بولیویا کے خوشحال زندگی کے نظریے سے ہم آہنگ ہے۔ سوسا نے کہا کہ بولیویا چین کو ایک دوست اور تزویراتی شراکت دار سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولیویا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے تیار ہے تاکہ دنیا کی تمام اقوام کے لئے زیادہ خوشحال، منصفانہ اور متوازن مستقبل کی تعمیر کی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!