اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، جڑواں شہروں کے برساتی نالے بھی...

مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، جڑواں شہروں کے برساتی نالے بھی بپھر گئے

مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے برساتی نالے بھی بپھر گئے۔

مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے گوہرآباد میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے،درجنوں مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ گوہرآباد میں نجی اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں۔

مظفرآباد میں 6 دکانوں 4 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، شاہراہ لیپہ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔ نوگراں لنک روڈ بھی سیلابی ریلے سے تباہ ہوگیا، سرائے نعمت خان روڈ بارش میں بہہ گیا۔

دوسری جانب موسلادھاربارش سے جڑواں شہروں کے برساتی نالے بپھر گئے۔ کورنگ نالے میں طغیانی کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ تین کمسن بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ شریف آباد میں نالے کے پل سے گزرتے ہوئے نوجوان موٹرسائیکل سمیت بہہ گیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجودہ سلسلہ ایک سے دو روز مزید جاری رہے گا۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور وسطی پنجاب کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش برسے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دو تین دن کے وقفے سے نیا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

ہری پور میں سرائے نعمت خان روڈ بارش میں بہہ گیا، ابیٹ آباد میں بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، سیالکوٹ جہلم، اٹک، شیخوپورہ، قصور۔حسن ابدال، پنڈی بھٹیاں مریدکے، ڈسکہ  فیروزوالہ سمیت دیگرشہروں میں بھی مون سون بارش نے گرمی کو چھٹی پربھیج دیا خانیوال میں سب سے زیادہ بارش51 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!