اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹکنفوشس کی جائے پیدائش پر تہذیبوں کے عالمی فورم کا بامعنی آغاز

کنفوشس کی جائے پیدائش پر تہذیبوں کے عالمی فورم کا بامعنی آغاز

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھوفو میں مہمان 10ویں نی شان فورم میں شریک ہیں-(شِنہوا)

جنان(شِنہوا)عالمی تہذیبوں کے حوالے سے 11 واں نی شان فورم "تنوع میں خوبصورتی، عالمی جدیدیت کے لئے تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ” کے موضوع کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔

یہ 2 روزہ فورم چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھوفو میں منعقد ہو رہا ہے جو معروف چینی فلسفی کنفوشس کا جائے پیدائش ہے۔ فورم کے 11 ویں ایڈیشن میں 70 سے زائد ممالک اور خطوں سے 560 سے زائد مہمان شریک ہیں جو اعلیٰ سطح کے انٹرویوز، کلیدی تقاریر اور متوازی مکالموں سمیت مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

فورم میں 6 ذیلی موضوعات بھی شامل ہیں جن میں تہذیبوں کی ابتدا اور مستقبل کی ترقی، کنفیوشس ثقافت اور آج کی دنیا میں اس کی اہمیت، جدیدیت کے حصول میں باہمی تعاون، خاندان اور سماجی ترقی کی تہذیبی نکتہ نظر سے اہمیت، مصنوعی ذہانت اور انسانی تہذیبوں کا مستقبل اور چھی لو ثقافت (چین کی قدیم ریاستوں چھی اور لو اور آج کے شان ڈونگ کی روایتی ثقافت) اور عالمی تہذیبوں کے مابین تعلقات شامل ہیں۔

نی شان فورم عالمی تہذیبوں کے درمیان مکالمے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ فورم علمی، بین الاقوامی اور وسیع مکالمے کو فروغ دینے والا ایسا پلیٹ فارم ہے جو عالمی ثقافتی تبادلے اور تعاون کے لئے کام کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!