چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں منعقدہ چھٹے آبنائے پار یوتھ ڈویلپمنٹ فورم کی افتتاحی تقریب کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 8 واں آبنائے پار یوتھ ڈویلپمنٹ فورم چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ میں 10 سے 15 جولائی تک منعقد کیا جائے گا۔
ریاستی کونسل کے امور تائیوان کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے کہا کہ چینی کومن تانگ پارٹی کی سابق چیئرپرسن اور تائیوان میں قائم چائنیز سیان گیز پیس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سربراہ ہونگ سیئوچھو کو اس فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق فورم کی افتتاحی تقریب 11 جولائی کو صوبائی دارالحکومت ہانگ ژو میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے کے دوسرے علاقوں کی علاوہ جیا شِنگ، نِنگ بو، وین ژو اور جِن ہوا میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک ہزار مہمان اور نوجوانوں کے نمائندے اس فورم میں شرکت کریں گے۔
یہ فورم 2018 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد دونوں اطراف کے نوجوانوں کو خیالات کے تبادلے، باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
