دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔سلمان علی آغا کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ نائب کپتان نہیں رکھا گیا۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
اسکواڈ میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے جبکہ محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کو وکٹ کیپرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ بدھ سے شروع ہوگا، نیشنل بنک اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے۔تربیتی کیمپ 15 جولائی تک جاری رہے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے روز 16جولائی کو ڈھاکہ پہنچے گی، دورہ بنگلا دیش کے بعد پاکستان ٹیم امریکہ کیلئے روانہ ہوگی۔
پاکستان اسکواڈ برائے بنگلہ دیش سیریز:
سلمان علی آغاکپتا ن، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث ((وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان(وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم۔
