اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی میں چین کا پہلا لیگو لینڈ ریزارٹ عوام کے لئے کھول...

شنگھائی میں چین کا پہلا لیگو لینڈ ریزارٹ عوام کے لئے کھول دیا گیا

شنگھائی میں رنگا رنگ تخلیقی ماحول اور بے پناہ تخیل سے بھرپور لیگو لینڈ ریزارٹ نےہفتے کے روز اپنے دروازے پہلے پُرجوش مہمانوں کے لئے کھول دئیے ہیں۔ یہ چین کے پہلے لیگو لینڈ ریزارٹ کا باضابطہ افتتاح تھا۔

لیگو لینڈ شنگھائی ریزارٹ 3 لاکھ 18 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ اپنے افتتاح کے وقت دنیا کا 11واں لیگو لینڈ ریزارٹ اور سب سے بڑا لیگو لینڈ پارک ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ماریانو، سیاح

"ہم ارجنٹینا سے ہیں اور ان دنوں شنگھائی میں مقیم ہیں۔ ہم یہاں کام کے سلسلے میں آئے ہوئے ہیں۔ ہمارے دو بچے ہیں اور وہ دونوں ہی  لیگو کے دیوانے ہیں۔ جب ایک ہفتہ قبل ہمیں پتہ چلا کہ لیگو پارک کھل گیا ہے تو ہم فوراً یہاں آ گئے۔”

یہ ریزارٹ خاص طور پر 2 سے 12 سال کے بچوں اور ان کے خاندانوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ریزارٹ 8 موضوعاتی حصوں پر مشتمل ہے جن میں "لیگو لینڈ کریئیٹو ورلڈ” اور "لیگو مانکی کنگ” جیسے سیکشن بھی شامل ہیں۔ یہاں 75 سے زائد انٹرایکٹو جھولے، شوز اور دلکش تفریحی سرگرمیاں پیش کی جاتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): فیونا ایسٹ ووڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، مرلِن انٹرٹینمنٹس

"لیگو لینڈ شنگھائی ہمارے تمام لیگو لینڈ پارکس میں سب سے بڑا ہے۔ یہ عالمی سطح پر متاثر کن ہے لیکن مقامی طور پر بھی موزوں ہے۔ پارک میں چین کے کئی مقامی عناصر بھی شامل کئے گئے ہیں۔ لیگو لینڈ شنگھائی کی خاص بات یہ ہے کہ ہم نے بچوں کو اپنی پوری تفریحی سرگرمیوں میں توجہ کا مرکز بنایا ہے۔ اس وقت ہماری تمام تر توجہ اس پارک کو کامیاب بنانے پر ہے۔ ہمیں یہ جگہ شنگھائی حکومت کی شاندار معاونت کے باعث بھی بہت زیادہ  پُرکشش محسوس ہوئی۔”

گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ کے دوران چین کی صارف منڈی مسلسل تبدیلی سے گزر رہی ہے جہاں صارفین کی ضروریات میں تنوع تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔

تفریحی پارکس اور مقامات کی عالمی ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت چین میں 4 ہزار 400 سے زائد بڑے تفریحی پارکس اور مقامات موجود ہیں۔ توقع ہے کہ یہ صنعت آئندہ تین برسوں میں بھی تیزی سے ترقی کرتی رہے گی۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): فیونا ایسٹ ووڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، مرلِن انٹرٹینمنٹس

"چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی تھیم پارک منڈی ہے جس میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ یہ منڈی اس قدر وسیع ہے کہ کئی مختلف کمپنیاں اس میں کام کر سکتی ہیں۔”

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

شنگھائی میں چین کا پہلا لیگو لینڈ ریزارٹ عوام کے لئے کھول دیا گیا

3 لاکھ 18 ہزار مربع میٹر پر محیط یہ دنیا کا 11واں بڑا لیگو لینڈ ریزارٹ ہے

اسے 2 سے 12 سال کے بچوں اور خاندانوں کے لئے تیار کیا گیا ہے

8 موضوعاتی علاقوں پر مشتمل ریزارٹ میں 75 سے زائد تفریحی مواقع موجود ہیں

چین کی ثقافت پر مبنی منفرد تفریحی عناصر بھی اس کا حصہ ہیں

ریزارٹ کی تعمیر شنگھائی حکومت کی معاونت سے ممکن ہوئی

چین میں اس وقت 4400 سے زائد تفریحی پارک موجود ہیں

چین کی تھیم پارک منڈی تیزی سے ترقی کر رہی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!