اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی استغاثہ قانونی اور منصفانہ سزا کے نفاذ کو یقینی بنانے کے...

چینی استغاثہ قانونی اور منصفانہ سزا کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ استغاثہ نے اعلان کیا ہے کہ 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران چینی استغاثہ اداروں نے سزا میں کمی، پیرول اور قید سے باہر عارضی سزا کے عملدرآمد سے متعلق مقدمات پر 2 ہزارسے زائد تحریری نوٹس اور استغاثہ تجاویز جاری کیں۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) کے مطابق یہ نوٹسز اور تجاویز متعلقہ محکموں کو ان معاملات سے نمٹنے میں غیر قانونی یا بے قاعدہ طریقہ کار کی اصلاح پر زور دینے کے لئے جاری کی گئیں، جو کہ چین کی جانب سے سزا کے قانونی اور منصفانہ نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

سال 2025 کی پہلی ششماہی مدت کے دوران ملک بھر میں استغاثہ کے اداروں نے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد سے متعلق سزاؤں میں تخفیف، پیرول اور جیل سے باہر عارضی سزا کے نفاذ کے معاملات نمٹائے۔

استغاثہ کے ادارے سال 2024 میں کی جانے والی خصوصی جانچ کے دوران اصلاحی اداروں میں پائے جانے والے نگرانی اور قانون نافذ کرنے سے متعلق مسائل کی اصلاح پر مسلسل زور دیتے رہے ہیں۔

یہ ادارے عدالتی عملے کی جانبداری، دھوکہ دہی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور زیر حراست افراد کے ساتھ بدسلوکی کے معاملات کی بھی نگرانی کر رہے ہیں اور ان سے متعلق شواہد کی پیروی کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!