تنزانیہ میں چین کی سفیر چھن منگ جیان 49 ویں دارالسلام بین الاقوامی تجارتی میلے (ڈی آئی ٹی ایف) کے دوران یوم چین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں-(شِنہوا)
دارالسلام(شِنہوا)چین کو تنزانیہ میں جاری 49 ویں دارالسلام بین الاقوامی تجارتی میلے (ڈی آئی ٹی ایف) میں بہترین غیر ملکی پویلین کے اعزازسے نوازا گیا۔
یہ اعزاز تنزانیہ کے وزیر صنعت و تجارت سلیمانی جافو کی جانب سے میلے میں یوم چین کی تقریب کے اگلے دن دیا گیا۔
جافو کے مطابق اس میلے میں 22 ممالک حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد مقامی و بین الاقوامی کاروباری اداروں کو اپنی مصنوعات، خدمات اور اختراعات پیش کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرکے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
جافو نے بتایا کہ اس سال کے میلے میں2 ہزار 731مقامی اور 282 غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں جو 22 مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
جافو نے کہا کہ یوم چین کے موقع پر چینی صنعت کے وسیع پہلوؤں کی نمائش کی گئی جس میں جدید ٹیکنالوجی، ماحول دوست توانائی کے حل، روایتی دستکاری اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ پیداواری مہارت شامل تھی۔
علاقے میں چینی لاجسٹکس اور تجارت کے اہم مرکز ایسٹ افریقہ کمرشل اینڈ لاجسٹکس سنٹر لمیٹڈ (ای اے سی ایل سی) کو بھی اس سال کے ایونٹ کا مین سپانسر نامزد ہونے پر اعزاز سے نوازا گیا۔
