اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی مین لینڈ کا تائیوان میں طوفان داناس سے متاثرہ افراد...

چینی مین لینڈ کا تائیوان میں طوفان داناس سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہارہمدردی

چین کے جنوب مشرقی تائیوان کے شہر تائپے میں آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے تائیوان میں طوفان داناس سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر متاثرین سے گہری ہمدردی کااظہار کیاہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے طوفان سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ متاثرہ افراد جلد از جلد معمولات زندگی اور کام پر واپس آ سکیں گے۔

تائیوان کے میڈیا کے مطابق طوفان داناس اتوار کی رات دیر گئے تائیوان میں داخل ہوا اور پیر کی صبح سمندر کی طرف نکل گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!