اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستان5جولائی سیاہ دن، آمریت کے بوئے گئے بیجوں کے اثرات آج بھی...

5جولائی سیاہ دن، آمریت کے بوئے گئے بیجوں کے اثرات آج بھی واضح ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد:  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے 5جولائی 1977ء کے مارشل لا کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مار کر ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیاگیا۔

وسوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 5جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔

انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل سے نکل کر اتحاد، برداشت اور آئین کی بالادستی کو اپنایا جائے، ہم سب کو مل کر آمریت کے اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک روشن، پرامن اور جمہوری پاکستان دے سکیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!