جاپان کے شہر ٹوکیومیں ٹوکیو سکائی ٹری اور دریا پر سمیڈا پل نیلی روشنی سے روشن ہیں-(شِنہوا)
ٹوکیو(شِنہوا)جاپان میں چینی سفارتخانے نے اپنے باشندوں کے لئے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ جنوب مغربی جاپان میں حالیہ دنوں میں زلزلے کثرت سے آرہے ہیں جس کے پیش نظر جاپان میں مقیم چینی شہری قدرتی آفات سے محتاط رہیں۔
مقامی موسمیاتی مرکز کے مطابق کاگوشیما کے جنوب مغربی پریفیکچر میں واقع توکارا جزائر کے علاقے میں 21 جون سے اب تک 1,000 سے زائد زلزلے آ چکے ہیں۔ ان زلزلوں میں سے ایک طاقتور جھٹکا جمعرات کو آیا، جس کی شدت جاپان کے زلزلہ پیمانے پر 6 سے کم تھی جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ 7 کا ہے۔
زلزلوں کے باعث جاپانی حکام نے توکارا جزائر کے حصے، آکوسیکیجیما کے باشندوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت انخلا کے لئے تیار رہیں۔ جمعے کے روز مقامی میڈیا کے مطابق توشیما گاؤں کے 13 افراد آکوسیکی جیما سے انخلا کے بعد کشتی کے ذریعے کاگوشیما بندرگاہ پہنچے۔
چینی سفارتخانے نے طوفان مون کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے جس کی جاپان کے مشرقی سمندر کے اوپر شمال کی طرف بڑھنے کی توقع ہے جبکہ شدید گرمی کی لہر کے بارے میں بھی پیش گوئی کی گئی ہے جو ستمبر تک جاپان بھر میں جاری رہے گی۔
سفارتخانہ نے جاپان میں مقیم چینی شہریوں اور سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ رہیں، زلزلے کی تازہ ترین معلومات، موسمیاتی انتباہات اور بچاؤ سے متعلق معلومات پر گہری نظر رکھیں اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوجائیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link