چین کے شمالی شہر تیانجن میں ڈونگ جیانگ بندرگاہ کے علاقے میں تیانجن آزمائشی آزاد تجارتی زون(ایف ٹی زیڈ) کا فضائی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین آزاد تجارتی زونز (ایف ٹی زیڈز) کو اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی معاشی و تجارتی اصولوں سے مزید ہم آہنگ کرنے اور اعلیٰ سطح کی ادارہ جاتی اصلاحات کے تجربات کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔
نائب وزیر تجارت تانگ وین ہونگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت آزاد تجارتی زونز (ایف ٹی زیڈز) کو مزید شعبوں میں ڈیٹا برآمد کرنے کے لئے منفی فہرستیں مرتب کرنے میں معاونت فراہم کرے گی اور سرحد پار ڈیٹا کے موثر، سہل اور محفوظ تبادلے کے فروغ کے لئے مزید معاون اقدامات متعارف کروائے گی۔
وزارت کے مطابق ان زونز میں مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی فنانس جیسے جدید شعبوں میں ادارہ جاتی جدت بھی لائی جائے گی تاکہ اعلیٰ معیار کی ترقی کا ماڈل تشکیل دیا جا سکے۔
تانگ نے کہا کہ آزاد تجارتی زونز میں تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں اعلیٰ سطح کی آزادی اور سہولت کو فروغ دینے کے لئے چین مارکیٹ تک رسائی کے دباؤ کی جانچ کو تیز کرے گا اور ٹیلی کمیونی کیشن، انٹرنیٹ اور صحت کے شعبوں میں مرحلہ وار کھلے پن کو وسعت دے گا۔
وزارت نے کہا کہ ایف ٹی زیڈز کی 379 ادارہ جاتی اختراعات کو قومی سطح پر نقل کیا جا چکا ہے، جس سے اصلاحات کے ثمرات کو پھیلایا جا رہا ہے اور کھلے پن کے فوائد کو عام کیا جا رہا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link