اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ارمچی اور جاپان کے اوساکا کے درمیان فضائی روٹ قائم

چین کے ارمچی اور جاپان کے اوساکا کے درمیان فضائی روٹ قائم

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی اور ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے درمیان چلائی گئی نئی پرواز جو چین کےجنوبی شہر گوانگ ژوسے ہوکرگزرے گی-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)تیانجن ایئرلائنز نے ایک نیا فضائی روٹ شروع کیا ہے جو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی کو جاپان کے شہر اوساکا سے ملاتاہے۔

یہ نیا روٹ خطے کا جاپان کے ساتھ پہلا اور واحد فضائی رابطہ ہے۔

روزانہ کی پرواز ایئربس اے 320 کے ذریعے چلائی جائے گی جو صبح 7:30 بجے ارمچی سے روانہ ہوگی، چین کے شمالی شہر تیانجن میں توقف کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 4:45 بجے اوساکا پہنچے گی۔ واپسی کی پرواز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے اوساکا سے روانہ ہوگی اور اگلے دن صبح 1:55 بجے ارمچی پہنچے گی۔

ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ یہ نیا فضائی روٹ نہ صرف سنکیانگ کے بین الاقوامی فضائی نیٹ ورک کو وسعت دیتا ہے اور سیاحوں و کاروباری مسافروں کے لئے سفر کو مزید آسان بناتا ہے بلکہ چین اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون، ثقافتی تبادلے اور سیاحت کی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!