اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی ریزورٹ جزیرے پر 5 سال میں ڈیوٹی فری فروخت میں زبردست...

چینی ریزورٹ جزیرے پر 5 سال میں ڈیوٹی فری فروخت میں زبردست اضافہ

چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان نے موسمِ گرما کی سیاحتی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے اور موسمی سیاحت کے اخراجات میں اضافہ کے لئے 4 کروڑ یوآن (تقریباً 55.9 لاکھ امریکی ڈالر) کی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔(شِنہوا)

ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان میں گزشتہ 5 سال میں آف شور ڈیوٹی فری فروخت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ سالانہ ڈیوٹی فری خریداری کی حد بڑھانے کی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

ہائیکو کسٹمز کے مطابق ہائی نان میں گزشتہ 5 سال کے دوران آف شور ڈیوٹی فری فروخت 195.8 ارب یوآن (تقریباً 27.4 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔ اس عرصے کے دوران ڈیوٹی فری خریداروں کی تعداد تقریباً 2 کروڑ85 لاکھ90 ہزارتھی۔

یکم جولائی 2020 کو ہائی نان نے اپنی سالانہ ٹیکس فری خریداری کا کوٹہ فی شخص 30 ہزار یوآن سے بڑھا کر 1 لاکھ یوآن کر دیا تھا۔

خریداری کے کوٹے میں اضافے سے پہلے کے 5سالوں کے مقابلے میں فروخت اور خریداروں کی تعداد میں بالترتیب  315.3  فیصد اور 123.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

چین نے جون 2020 میں ایک ماسٹر پلان جاری کیا تھا جس میں ہائی نان کو صدی کے وسط تک عالمی سطح پر بااثر، اعلیٰ درجے کی آزاد تجارتی بندرگاہ بنانے کا ہدف شامل تھا۔

چین کا مقصد 2035 تک ہائی نان کو عالمی سطح پر بااثر سیاحتی اور کھپت کی منزل بنانا ہے۔ حالیہ برسوں میں جزیرہ صوبہ ملکی صارفین کے لئے ایک پرکشش خریداری کا مقام بن گیا ہے۔

مقامی سیاحت اور خریداری کے شعبوں کو بہتر بنانے کی کئی سالوں کی کوششوں کے بعدہائی نان میں اب 12 آف شور ڈیوٹی فری سٹورز موجود ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!