اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشمسی توانائی سے چلنے والے دنیا کے سب سے بڑے کار بردار...

شمسی توانائی سے چلنے والے دنیا کے سب سے بڑے کار بردار جہاز نے اپنا پہلا سفر مکمل کرلیا

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں شنگھائی ہائی تونگ انٹرنیشنل آٹوموٹو ٹرمینل پر کار بردار جہاز آن جی آن شینگ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)شمسی توانائی سے چلنے والے دنیا کے سب سے بڑے کار بردارجہاز ’’یوآن ہائی کو‘‘ نے کامیابی سے اپنا پہلا سفر مکمل کرلیا ہے اور یونان کی پیریئس بندرگاہ پر 4 ہزار چینی گاڑیاں لے کر پہنچا ہے۔

روزنامہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق چائنہ کوسکو شپنگ کارپوریشن لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ یہ جہاز 302.8 کلو واٹ کے شمسی نظام سے لیس ہے جو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا نظام ہے۔ یہ نظام سالانہ 4 لاکھ 10 ہزار کلو واٹ آور بجلی پیدا کرتا ہے اور روایتی جہازوں کے مقابلے میں اپنی پوری زندگی میں کاربن کی شدت کو 35 فیصد تک کم کرتا ہے۔

کوسکو شپنگ سپیشلائزڈ کیریئرز کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین ژانگ وے نے کہا کہ ’یوآن ہائی کو‘ کا پہلا کامیاب سفر کوسکو شپنگ کی گلوبل چینل حکمت عملی میں آگے کی جانب ایک عملی قدم ہے جو جہاز رانی، بندرگاہوں اور نقل وحرکت کو مربوط کرتی ہے جبکہ عالمی جہاز رانی صنعت میں کم کاربن تبدیلی کے لئے ایک نیا معیار قائم کرتی ہے۔

یہ جہاز دوہرے ایندھن والے انجن سے لیس ہے جو مائع قدرتی گیس(ایل این جی) اور فیول آئل دونوں پر چلتا ہے۔ اس کی بدولت توانائی کے استعمال میں 20 فیصد کمی آتی ہے جبکہ کاربن کے اخراج میں 24 فیصد سے زائد کمی واقع ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر چین سے یورپ کے ایک چکر میں کاربن کے اخراج میں 2 ہزار100 ٹن کی کمی آتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!