اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں "ایس سی او عوامی دوستی فورم" اور "فرینڈ شپ سٹیز...

چین میں "ایس سی او عوامی دوستی فورم” اور "فرینڈ شپ سٹیز فورم” کا آغاز

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے عوامی دوستی فورم اور فرینڈ شپ سٹیز فورم 2025 کا افتتاح ہوگیا- (شِنہوا)

شین یانگ(شِنہوا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا عوامی دوستی فورم اور فرینڈ شپ سٹیز فورم 2025 چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں شروع ہوگیا۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن اور ایس سی او کی اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کمیشن کی چیئرپرسن شین یوے یوے نے کلیدی خطاب کیا۔

شین یوے یوے نے کہا کہ چین بطور موجودہ چیئرمین ان فورمز کی دوبارہ میزبانی کر رہا ہے تاکہ ایس سی او کے رکن ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

شین یوے یوے نے اتحاد اور تعاون کو برقرار رکھنے، "شنگھائی جذبے” کو آگے بڑھانے، مشترکہ تقدیر کے تصور پر قائم رہنے اور دوستی کو نسل در نسل منتقل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے ایس سی او ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کا مضبوط نیٹ ورک قائم کرنے اور مشترکہ مستقبل کے حامل قریبی ایس سی او معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کی بھی اپیل کی۔

’’عوامی دوستی کو گہرا کرنا، پائیدار ترقی کو فروغ دینا‘‘ کے عنوان کے تحت منعقدہ ان فورمز کے اختتام پر 2اہم دستاویزات جاری کی گئیں۔ ان میں ’’ایس سی او ممالک کے درمیان عوامی تبادلوں کے پائیدار ترقیاتی اقدامات پر اتفاق رائے‘‘ اور ’’ایس سی او عوامی دوستی فورم اور فرینڈ شپ سٹیز فورم 2025 شین یانگ اقدام‘‘ شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!