اسلام آباد: بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر حکام نے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کے بہا ئومیں 2لاکھ 60ہزار سے 2لاکھ 70ہزار کیوسک تک اضافے کا امکان ہے۔
حکام نے سپل ویز کے راستوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپل وے آپریشن کے باعث دریا سندھ میں طغیانی امکان ہے۔
حکام نے عوام کو خبردار کیا کہ دریائے سندھ کے بہائو میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران محتاط رہتے ہوئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
حکام کے مطابق نوشہرہ، صوابی اور ہری پور میں دریائے سندھ کے کنارے آبادیوں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ ادارے کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی۔
