منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچینی محقق خاتون کا نایاب پرندوں کی پناہ گاہ کے تحفظ میں...

چینی محقق خاتون کا نایاب پرندوں کی پناہ گاہ کے تحفظ میں اہم کردار

گاوٴ پنگ پنگ،  چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں واقع منجیانگ دریا دہانہ ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو میں محقق کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

گزشتہ کئی برسوں سے گاوٴ اس علاقے کے ویٹ لینڈ ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور تحقیق کے لیے وقف ہیں۔

ساوٴنڈ بائٹ (چینی): گاوٴ پنگ پنگ، اسٹاف ممبر، سائنسی تحقیق و نگرانی ڈیپارٹمنٹ، من جیانگ دریا دہانہ ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو، فوجیان، چین

"سائنس اور نگرانی کا عمل طویل المدتی ہوتا ہے جس میں وقت کے ساتھ مسلسل مشاہدہ اور معلومات جمع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اس تسلسل کے ذریعے ہم ویٹ لینڈ کے ماحولیاتی نظام کو بہتر طور پر سمجھ پاتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ کن پہلوؤں کا مؤثر انتظام ضروری ہے تاکہ پرندوں کی رہائش گاہیں قائم رہیں اور ان کے حالاتِ زندگی بہتر ہوں۔

روزمرہ کے کام میں میں اس ریزرو کے ماحولیاتی نظام میں آنے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیتی ہوں، حیاتیاتی تنوع کی نگرانی کرتی ہوں اور یہ جاننے کی کوشش کرتی ہوں کہ ان قیمتی قدرتی وسائل کو کس طرح بہتر طور پر محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ منجیانگ دریا کا دہانہ ویٹ لینڈ مشرقی ایشیائی-آسٹریلیائی پروازی راستے پر واقع ایک اہم پڑاؤ ہے اور یہاں نایاب پودوں اور جانوروں کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ ویٹ لینڈ کی حفاظت یا ماحولیاتی بہتری کا سب سے واضح ثبوت یہ ہے کہ کیا یہاں آنے والے پرندوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے یا نہیں۔

دس سال سے زائد کی تحقیق کے بعد ہم پانی میں رہنے والے پرندوں کی ہجرت کے راستے اور ان کی رہائشی ترجیحات کو سمجھنے لگے ہیں۔ 2022 سے 2023 کے دوران ہم نے ایک نیا سائنسی سروے کیا ہے۔ 2011 میں کیے گئے پچھلے سروے کے مقابلے میں اس بار پانی کے پرندوں کی 70 سے زیادہ اقسام ریکارڈ ہوئیں ہیں۔ یہ اضافہ ماحولیاتی بحالی کی مثبت پیش رفت کا عکاس ہے۔ اجتماعی کوششوں کی بدولت ویٹ لینڈ کے ماحولیاتی توازن کو بڑی حد تک برقرار رکھا جا سکا ہے۔ جب بھی میں پرندوں کو ویٹ لینڈ پر آزادانہ اڑتے دیکھتی ہوں یا یہاں نئی اقسام کو افزائش کرتے پاتی ہوں تو دل سے خوشی اور فخر محسوس کرتی ہوں۔

ایک خاتون محقق کے طور پر میں جانتی ہوں کہ سائنس کے میدان میں صنف کبھی رکاوٹ نہیں بنتی بلکہ بعض اوقات یہ ایک انفرادیت بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ خواتین میں پائی جانے والی باریکی بینی، حوصلہ اور ہمدردی ہمیں چھوٹے چھوٹے مسائل دیکھنے اور انسانی ہمدردی کے ساتھ ان کا حل تجویز کرنے میں مدد دیتی ہے، خاص طور پر سائنسی اور ماحولیاتی کاموں میں۔ میں چاہتی ہوں کہ میری کوششوں سے نوجوان لڑکیوں کو بھی حوصلہ ملے کہ وہ بلا جھجک اور پورے اعتماد کے ساتھ اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے قدم بڑھائیں۔”

فوجیان، چین سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آن سکرین ٹیکسٹ:

چینی محقق خاتون نے نایاب پرندوں کی پناہ گاہ کے تحفظ کا بیڑا اٹھا لیا

گاوٴ پنگ پنگ کئی برسوں سے ویٹ لینڈ ماحولیاتی نظام پر تحقیق میں مصروف ہیں

فوجیان کے من جیانگ دریا دہانے پر واقع قدرتی ریزرو پر مسلسل نگرانی

گاوٴ کا کہنا ہے تحقیق اور نگرانی ایک طویل المدتی مسلسل عمل ہے

ماحولیاتی بہتری کا اندازہ ہجرت کرنے والے پرندوں کی تعداد سے لگایا جاتا ہے

2022-2023 کے سائنسی سروے میں 70 سے زائد نئی پرندوں کی اقسام ریکارڈ

نئی اقسام کا اندراج ماحولیاتی بحالی کی مثبت پیش رفت کی علامت قرار

گاوٴ پنگ پنگ کا خواتین محققین کو حوصلے اور خود اعتمادی سے کام کرنے کا مشورہ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!