منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترین'کافی کے شہر' گوئی یانگ میں تخلیق، مہارت اور کمیونٹی کا سنگم

‘کافی کے شہر’ گوئی یانگ میں تخلیق، مہارت اور کمیونٹی کا سنگم

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئزو کا دارالحکومت گوئی یانگ جہاں کوئی کافی فارم  نہیں ہے اب کافی کے ایک ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر مشہور ہورہا ہے۔

تین ہزار سے زائد کافی شاپس پر مشتمل یہ شہر کافی روسٹنگ کے شعبے میں قومی اور عالمی سطح کے دس سے زائد نامور  فاتحین پیدا کر چکا ہے۔

گوئی یانگ کی متحرک کافی ثقافت نے نہ صرف کافی کے شوقین افراد کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہوئے مقامی معیشت کو بھی توانائی بخشی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو کائی شینگ، بانی، ٹرانس-لیٹ کافی

"گوئی یانگ میں کافی انڈسٹری کا آغاز سن 2000 کے قریب ہوا اور اس کے بعد سے یہ تیزی سے ترقی کرتی آئی ہے۔ آج مارکیٹ میں مختلف علاقوں سے آنے والے کافی بیج دستیاب ہیں جنہیں منفرد ذائقوں کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے اور اس سے صارفین کو زیادہ انتخاب اور مختلف ذائقوں کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ جیسے جیسے کافی شاپس کی تعداد بڑھی ،مالکان نے صارفین کو بہتر اور متنوع تجربات فراہم کرنے کے نئے طریقے اپنانے شروع کر دیے ہیں۔ یہی وہ رجحان ہے جس نے گوئی یانگ میں ایک متحرک اور زندہ کافی ثقافت کو جنم دیا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چیانگ ہوا، رکن، چائنا کافی لیگ کمیٹی، برانڈ مینیجر، آرچرڈ کافی

"گوئی یانگ کی کافی ثقافت کی خوبصورتی ہر کیفے کے مالک کے منفرد نظریے اور کافی سے اُن کی گہری وابستگی میں ہے۔ اسی وجہ سے آپ یہاں ہر کیفے میں ایک منفرد اور خاص تجربہ محسوس کرتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): بیورلی آندریا ہرموسیلا سرانو، غیر ملکی شہری، سان تیاگو، چِیلی

"یہاں آپ کو یہ بتایا جاتا ہے کہ کافی کس ملک سے آئی ہے، اس کا ذائقہ کیسا ہے اور اس میں کون سے پھلوں کے ذائقے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ میرے خیال میں یہاں کے کیفے مالکان کی یہ ایک عام خوبی ہے کہ وہ بہت خوش اخلاق اور خوش آمدید کہنے والے ہوتے ہیں۔ تو میرے لیے کسی چینی مالک کے ساتھ کافی پر گفتگو کرنا ایک جُڑنے والا تجربہ محسوس ہوتا ہے۔”

گوئی یانگ، چین سے نمائندہ شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

آن اسکرین ٹیکسٹ :

گوئی یانگ، چین کا کافی فارموں کے بغیر ابھرتا ہوا کافی مرکز

شہر میں 3,000 سے زائد کافی کی دکانیں اور عالمی سطح کے کئی   نامور نام موجود ہیں

کافی ثقافت نے نوجوانوں کو روزگار اور معیشت کو نئی توانائی دی

2000 سے گوئی یانگ کی کافی انڈسٹری نے تیزی سے ترقی کی

شہر میں مختلف ذائقوں اور خطوں کی کافی دستیاب ہے

کافی کی دکانیں منفرد تجربے اور تخلیقی ماحول فراہم کر رہی ہیں

ہر کیفے کا مالک کافی سے محبت اور مختلف نظریہ رکھتا ہے

غیر ملکی صارفین  کی  چینی کافی میں دلچسپی  میں اضافہ ہوا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!