چین کے جنوبی ہانگ کانگ کے سمندر میں شان ڈونگ طیارہ بردار جہاز دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا)چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی بحریہ کا بیڑہ طیارہ بردار جہاز شان ڈونگ کی قیادت میں جمعرات کی صبح ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) پہنچ گیا، جہاں اس کا 5 روزہ دورہ شروع ہوگیا ہے۔
تقریباً صبح 8 بجے شان ڈونگ اور 3 دیگر بحری جہازوں پر مشتمل بیڑہ وکٹوریہ ہاربر میں داخل ہوا۔ شان ڈونگ کے فلائٹ ڈیک پر 700 سے زائد افسران اور فوجیوں نے چینی حروف میں "محفوظ ملک، پیارا گھر” کا جملہ ترتیب دیا۔
طیارہ بردار جہاز شان ڈونگ اور میزائل شکن جہاز یان آن وکٹوریہ ہاربر کے مغربی سرے کے قریب لنگر انداز ہوئے جبکہ میزائل شکن جہاز ژان جیانگ اور یون چھینگ میزائل بردار جہاز سٹون کٹرز جزیرے کے پی ایل اے ہانگ کانگ گیریژن کے نیول بیس پر لنگر انداز ہوئے۔
تقریباً صبح 10 بجے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے سٹون کٹرز آئس لینڈ نیول بیس پر ایک استقبالیہ تقریب کے دوران شان ڈونگ طیارہ بردار جہاز کے بیڑے کا خیر مقدم کیا۔
یہ شان ڈونگ کا ہانگ کانگ کا پہلا دورہ ہے۔ جمعہ سے اتوار تک شان ڈونگ، ژان جیانگ اور یون چھینگ عوام کے لئے کھلے دوروں، لیکچرز، مشقوں کے مظاہرے اور دیگر تبادلے کی سرگرمیوں کی میزبانی کریں گے۔
چین کے جنوبی ہانگ کانگ کے سمندر میں شان ڈونگ کے فلائٹ ڈیک پر افسران اور سپاہی چینی حروف میں "محفوظ ملک، پیارا گھر” کا جملہ ترتیب دیتے ہوئے-(شِنہوا)
چین کے جنوبی ہانگ کانگ کے سمندر میں شان ڈونگ جہاز رواں ہے-(شِنہوا)
چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں سپاہی ژان جیانگ میزائل شکن جہاز کے ڈیک پر قطار بنا کر کھڑے ہیں-(شِنہوا)
