جمعہ, اگست 29, 2025
تازہ ترینچینی برانڈز دنیا بھر کے صارفین کو زیادہ انتخاب کی سہولت فراہم...

چینی برانڈز دنیا بھر کے صارفین کو زیادہ انتخاب کی سہولت فراہم کرتے ہیں، ترجمان

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں صارفین چھاگی شاپ پر دودھ والی چائے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چینی برانڈز دنیا بھر کے صارفین کو زیادہ انتخاب کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ چین اعلیٰ معیار کے غیر ملکی برانڈز کا اپنی منڈی میں بھی خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان ماؤ نِنگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں چینی برانڈز کی عالمی سطح پر توسیع سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ حال ہی میں چینی مشروبات کی برانڈز مثلاً می شوے بِنگ چھینگ اور چھاگی نے بیرون ملک سٹاک مارکیٹس میں شامل ہونے کے لئے درخواست دی ہے جس پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ واقعی چینی برانڈز اپنی جدید ٹیکنالوجی، جمالیاتی حسن، ڈیزائن اور جذباتی اثر کے باعث غیر ملکی صارفین کے لئے پرکشش بن چکے ہیں۔

ماؤننگ نے کہا کہ "چین میں تیارکردہ” سے "چینی برانڈز” تک کا سفر چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا فطری نتیجہ ہے، جو مکمل صنعتی نظام، منصفانہ و کھلی منڈی کے ماحول اور جدت میں مسلسل سرمایہ کاری کے باعث ممکن ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کے مزید غیر ملکی برانڈز کا بھی خیرمقدم کرتا ہے تاکہ مل کر ترقی کی جا سکے اور عالمی اقتصادی عالمگیریت کے فوائد تمام اقوام تک پہنچ سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!