اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور یورپی یونین کا کثیر جہتی تعاون برقرار رکھنے اور تعاون...

چین اور یورپی یونین کا کثیر جہتی تعاون برقرار رکھنے اور تعاون کو فروغ دینے کا عزم

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کر رہے ہیں-(شِنہوا)

برسلز(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے برسلز میں ملاقات کی جس میں کثیرجہتی تعاون کی پاسداری اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

کوسٹا نے کہا کہ یورپی یونین (ای یو) اور چین دونوں کثیر جہتی تعاون کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای یو چین کے ساتھ باہمی احترام کو فروغ دینے، اختلافات پر قابو پانے، ہم آہنگی بڑھانے اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے۔

کوسٹا نے کہا کہ یورپی یونین آئندہ چین-ای یو سربراہ اجلاس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای یو ایک چین کی پالیسی پر پختگی سے کاربند رہے گا۔

وانگ یی نے کہا کہ چین یورپ کو کثیر قطبی دنیا میں اہم ستون سمجھتا ہے۔ چین نے ہمیشہ یورپی اتحاد کی حمایت کی ہے اور اسے خوشی ہے کہ ای یو اپنی تزویراتی خودمختاری کو فروغ دے رہا ہے اور بین الاقوامی میدان میں زیادہ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور چین-ای یو سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے لئے تعاون پر آمادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!