اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ نے عالمی ڈیجیٹل معاشی تعلقات کے فروغ کے لئے شہروں کا...

بیجنگ نے عالمی ڈیجیٹل معاشی تعلقات کے فروغ کے لئے شہروں کا اتحاد قائم کردیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عالمی ڈیجیٹل معیشت کانفرنس 2025 کی افتتاحی تقریب کے دوران شہروں کے عالمی ڈیجیٹل معاشی اتحاد کی افتتاحی تقریب کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں 40 سے زائد شہروں کا ایک عالمی اتحاد قائم کیا گیا ہے تاکہ ڈیجیٹل معیشت پر کثیرجہتی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

شہروں کا عالمی ڈیجیٹل معاشی اتحاد بیجنگ کی جانب سے یورپ، شمالی امریکہ، ایشیا پیسیفک، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ کے شراکت دار شہروں کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیجیٹل معیشت کانفرنس 2025 کے دوران شروع کیا گیا، جو اسی دن شروع ہوئی۔

اس اتحاد کا مقصد دوطرفہ منصوبوں سے بڑھ کر کثیر جہتی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینا اور اہم شعبوں جیسے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، سرحد پار ڈیٹا کے نظم و نسق، مصنوعی ذہانت کے اخلاقی اصولوں اور سمارٹ سٹی ایپلیکیشنز پر توجہ دینا ہے۔

یہ اقدام 2023 میں بیجنگ کی جانب سے شروع کئے گئے گلوبل ڈیجیٹل اکانومی پارٹنر سٹی کوآپریشن انیشی ایٹو کی توسیع ہے، جس کے تحت 2024 میں 6 مشترکہ لائحہ عمل اپنائے گئے۔ اس اتحاد کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تربیت و تحقیق، بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین اور بین الاقوامی تجارتی مرکز جیسے عالمی اداروں کی حمایت حاصل ہے۔

کانفرنس کا اہتمام بیجنگ میونسپل حکومت، چین کے سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن، نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن، شِنہوا نیوز ایجنسی اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے کیا۔ کانفرنس 5 جولائی تک جاری رہے گی جس میں افتتاحی تقریب، 6 مرکزی فورمز اور کئی موضوعاتی اجلاس شامل ہیں، جن میں 1000 سے زائد افراد شرکت کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!