چین جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر 7 جولائی کو موضوعاتی نمائش کا آغاز کرے گا-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین جاپان کی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے سلسلے میں 3 ستمبر کی شام کو بیجنگ میں ایک شاندار تقریب منعقد کرے گا۔
ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ یہ تقریب کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر، وزارت ثقافت و سیاحت، چائنہ میڈیا گروپ، چین کے ملٹری کمیشن کے محکمہ سیاسی امور اور بیجنگ میونسپل حکومت کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔
چین نے 3 ستمبر کو یوم فتح کے طور پر مقرر کیا ہے تاکہ 2 ستمبر 1945 کو جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے معاہدے پر دستخط کی یاد منائی جا سکے۔
