چین کے جنوبی ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں ایک جشن کے موقع پر شہری تصاویر بنوارہے ہیں۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 28ویں سالگرہ پر جشن اور ہم آہنگی کا ماحول چھایا رہا۔
شہر بھر کی گلیوں میں عوامی جمہوریہ چین کا قومی پرچم اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کا پرچم لہرا تا رہا۔
تمام 18 اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں سینکڑوں رنگا رنگ تقریبات شامل تھیں جنہوں نے مقامی افراد اور سیاحوں دونوں کو راغب کیا اور وہ پرل آف دی اورینٹ کے پرجوش ماحول میں شامل ہو گئے۔
منگل کے روزصبح 8 بجے ایچ کے ایس اے آر حکومت نے وان چھائی کے گولڈن بوہینیا اسکوائر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جس کے بعد ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اکٹھی ہوئیں۔
چین کے جنوبی ہانگ کانگ کے گولڈن بوہینیا اسکوائر میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کی جانب سے مادر وطن میں ہانگ کانگ کی واپسی کی 28ویں سالگرہ منانے کے لیے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)
ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے، اپنی قدر اور مسابقت بڑھانے، ترقی کے لیے اصلاحات کرنے اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، مجھے یقین ہے کہ ہانگ کانگ کے عوام کی دانش اور تجربہ ہمارے پرل آف دی اورینٹ کو عالمی سطح پر پہلے سے کہیں زیادہ روشن طریقے سے چمکنے میں مدد دے گا۔
مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر برائے یچ کے ایس اے آر، قومی سلامتی کے تحفظ کے دفتر، چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر اور چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ہانگ کانگ گیریژن نے بھی پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کیں۔
