اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ڈیزل سے چلنے والے بحری جہاز میں پہلی بار گرین...

چین میں ڈیزل سے چلنے والے بحری جہاز میں پہلی بار گرین میتھانول کا استعمال

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر دان ژو کے یانگ پو اکنامک ڈیویلپمنٹ زون میں یانگ پو انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شہری فضلے سے تیار کئے گئے گرین میتھانول کے پہلے بیچ کو چین کے جنوبی جزیرہ صوبہ ہائی نان کے یانگ پو بندرگاہ پر روایتی ڈیزل سے چلنے والے ایک جہاز میں بھرا گیا جو ماحول دوست ملکی جہاز رانی کی صنعت میں اہم سنگ میل ہے۔

یہ گرین میتھانول چائنہ بلیو کیمیکل لمیٹڈ(چائنہ بلیو چھیم) کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جو کہ چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن سے وابستہ ہے اور یہ شہری کچرے، جانوروں کے فضلے اور دیگر نامیاتی فضلات سے پیدا ہونے والے بائیو گیس کو خام مال کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

تقریباً 200 ٹن گرین میتھانول کے استعمال سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 325 ٹن کی کمی آتی ہے جو کہ19 ہزار سے زائد درخت لگانے کے کاربن سنک اثر کے برابر ہے۔

چائنہ بلیو کیمیکل کے گرین میتھانول ورکنگ گروپ کے سربراہ وو ہونگ شینگ نے کہا کہ یہ کامیاب گرین میتھانول ری فیولنگ چین کی جہاز رانی کی صنعت کو روایتی توانائی سے ماحول دوست توانائی کی طرف منتقل کرنے میں اہم قدم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!