اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکی صدر کا غزہ میں جنگ بندی کے لئے معاہدے پر زور

امریکی صدر کا غزہ میں جنگ بندی کے لئے معاہدے پر زور

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں-(شِنہوا)

ہیوسٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس پر 60 دن کی جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اس کے ضروری نکات سے اتفاق کرلیا ہے۔

 امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ”ٹروتھ سوشل” پر لکھا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ حماس مشرق وسطیٰ کے مفاد میں یہ معاہدہ قبول کرے کیونکہ اس سے بہتر موقع نہیں آئے گا بلکہ حالات مزید خراب ہوں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل 60 دن کی جنگ بندی کے اہم نکات ماننے پر رضامند ہوگیا ہے۔ اس دوران ہم تمام فریقوں کے ساتھ مل کر جنگ ختم کرنے کے لئے کام کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے نمائندوں نے غزہ کے معاملے پر اسرائیلی حکام سے طویل اور مفید ملاقات کی ہے۔ قطر اور مصر حتمی تجویز پیش کریں گے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق نئی تجویز میں حماس کے بعض تحفظات کو مدنظر رکھا گیا ہے اور جنگ بندی کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔

گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ہمیں لگتا ہے کہ اگلے ہفتے  جنگ بندی ہو جائے گی- تاہم اس وقت انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔

منگل کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اگلے پیر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ایران اور غزہ کے معاملات پر ملاقات کریں گے۔

یہ نیتن یاہو کا جنوری میں ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے آغاز کے بعد وائٹ ہاؤس کا تیسرا دورہ ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد اسرائیل-حماس جنگ کا خاتمہ اب ٹرمپ کی ترجیح ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!