اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا نوجوانوں اور طلبا تنظیموں پر نئی کامیابیوں کے...

چینی صدر کا نوجوانوں اور طلبا تنظیموں پر نئی کامیابیوں کے لئے اصلاحات کو گہرا کرنے پر زور

چین کے صدر شی جن پھنگ نے نوجوانوں اور طلبا فیڈریشنز پر زور دیا ہے کہ وہ درست سیاسی سمت پر قائم رہیں، اصلاحات اور اختراع کو مزید گہرا کریں اور پارٹی کی قیادت میں نئے سفر میں نئی کامیابیاں حاصل کریں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے نوجوانوں اور طلبا فیڈریشنز پر زور دیا ہے کہ وہ درست سیاسی سمت کو اپنائیں، اصلاحات اور اختراع کو مزید گہرا کریں اور پارٹی کی قیادت میں نئے سفر میں نئی کامیابیاں حاصل کریں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یہ بات آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کے ایک اجلاس اور آل چائنہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی کانگریس کے لیے اپنے تہنیتی پیغام میں کہی جو بدھ کی صبح بیجنگ میں شروع ہوئی۔

شی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان افراد، طلبہ اور بیرون ملک مقیم چینی نوجوانوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

شی نے خط میں کہا کہ گزشتہ 5برس کے دوران ملک بھر میں نوجوانوں اور طلبا فیڈریشنز نے فعال طور پر کام کیا اور نئی نسل کے چینی نوجوانوں کی پرجوش اور ترقی پسند روح کو نمایاں کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کا کردار اہم ہے کیونکہ چین ایک مضبوط ملک بنانے اور چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے ہمہ گیر قومی احیاء کی جانب گامزن ہے۔

 انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے نظریات اور یقین کو مضبوط رکھیں، ملک کے لیے ذمہ داری کا احساس پیدا کریں اور اپنی تاریخی ذمہ داری کو نبھائیں۔

شی نے پارٹی کی تمام سطح پر تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ نوجوانوں کے کام پر اپنی قیادت کو مضبوط بنائیں، نوجوانوں اور طلبا کی فیڈریشنز کے کام کی حمایت کریں اور نوجوانوں کی مثبت نشوونما اور کامیابی کے لیے سازگار حالات پیدا کریں تاکہ وہ ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!