اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبھارت، ممبئی کی مساجد سے لاوڈ اسپیکر پر اذان دینے پر عملا...

بھارت، ممبئی کی مساجد سے لاوڈ اسپیکر پر اذان دینے پر عملا پابندی عائد

ممبئی: بھارت میں مودی سرکار نے ممبئی کی مساجد سے لاوڈ اسپیکر پر اذان دینے پر عملا پابندی عائد کر دی۔

لاوڈ اسپیکر پر پابندی کے بعد ممبئی کی کئی مساجد اور نمازیوں نے آن لائن اذان ایپ کے ذریعے اذان اور نماز کے اوقات معلوم کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ موبائل ایپ تامل ناڈو کی ایک کمپنی نے تیار کی ہے، جو اب تیزی سے ممبئی کی مساجد اور افراد میں مقبول ہو رہی ہے۔

بھارتی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ان کی آئینی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ مودی حکومت پہلے ہی کئی ریاستوں میں حجاب، قربانی، مدارس، اور مساجد کے خلاف اقدامات کے ذریعے مسلمان کمیونٹی کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

اب اذان جیسی بنیادی مذہبی پہچان کو بھی پابندیوں کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر مسلمان شہریوں اور مذہبی رہنماوں نے اس اقدام کو آستین میں چھپی نفرت اور سیکولر بھارت کے چہرے پر دھبہ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف مساجد کو نشانہ بنانا تعصب اور امتیازی رویے کی واضح علامت ہے، کیونکہ مندروں اور دیگر مقامات پر اب بھی تقریبات کے دوران لاڈ اسپیکر کا استعمال عام ہے۔دوسری طرف ممبئی پولیس کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ممبئی شہر کو مکمل طور پر لاڈ اسپیکرز سے پاک کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کے مطابق، شہر کے تمام مذہبی مقامات سے پبلک ایڈریس سسٹمز ہٹانے کی کارروائی کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے، ممبئی اب شور سے پاک ہو چکا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!