پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی بائیک شیئرنگ کمپنی ہیلو رائیڈ کو سنگاپور میں توسیع کی منظوری...

چینی بائیک شیئرنگ کمپنی ہیلو رائیڈ کو سنگاپور میں توسیع کی منظوری مل گئی

سنگاپور میں ایک متعین حد بندی کے اندر شیئرڈ بائیسکلز کھڑی ہیں-(شِنہوا)

سنگاپور(شِنہوا)چینی بائیسکل شیئرنگ کمپنی ہیلو رائیڈ کو سنگاپور میں اپنے فعال بیڑے کو 15 ہزار سے بڑھا کر20 ہزار شیئرڈ بائیسکلز تک وسعت دینے کی منظوری مل گئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سنگاپور کی لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایل ٹی اے) نے ہیلو رائیڈ کے لائسنس کی تجدید کر دی ہے جس کے تحت کمپنی کو 30 جون 2026 تک ایک سال کے لئے زیادہ سے زیادہ 20 ہزار بائیسکلز چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ کمپنی 2 پہیوں والی نئی بائیسکلز متعارف کرانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے جن میں بہتر پیڈلز اور نشستوں کے علاوہ فون ہولڈرز جیسی اضافی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ایل ٹی اے نے کہا کہ نیا لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ ہیلو رائیڈ کی بے ترتیب پارکنگ پر قابو پانے کی صلاحیت اور صارفین کو درست پارکنگ رویئے سے متعلق آگاہی دینے کے اقدامات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اتھارٹی بیڑے میں توسیع کی درخواستوں پر غور کرتے وقت سنگاپور میں مجموعی شیئرڈ بائیسکلز کی تعداد، بائیک شیئرنگ خدمات کی مانگ اور پارکنگ کے بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کو بھی مدنظر رکھتی ہے۔

ہیلو رائیڈ نے 2022 میں سنگاپور میں ایک ہزار بائیسکلز کے ابتدائی بیڑے کے ساتھ کام کا آغاز کیا تھا۔ جولائی 2023 میں اس تعداد کو بڑھا کر10 ہزار کر دیا گیا اور اکتوبر 2024 میں مزید 5 ہزار بائیسکلز کا اضافہ کیا گیا۔

فی الحال ایل ٹی اے کے لائسنسنگ فریم ورک کے تحت سنگاپور میں سڑکوں پر چلنے والی شیئرڈ بائیسکلز کی مجموعی تعداد 55 ہزار ہو چکی ہے جن میں سے 35 ہزار بائیسکلز مقامی کمپنی اینی وہیل کے زیرِ انتظام ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!