اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے فلپائن کے سابق سینیٹر فرانسس پر پابندیاں عائد کردیں

چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر فرانسس پر پابندیاں عائد کردیں

چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر فرانسس ٹولینٹینو پر چین سے متعلق معاملات میں انتہائی قابل اعتراض رویے کے باعث پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے چینی مین لینڈ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے فلپائن کے سابق سینیٹر فرانسس ٹولینٹینو پر چین سے متعلق معاملات میں انتہائی قابل اعتراض رویے کے باعث پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے چینی مین لینڈ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایک عرصے سے فلپائن میں چند سیاستدان ذاتی مفادات کی خاطر چین سے متعلق امور پر بدنیتی پر مبنی بیانات دے رہے ہیں اور ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو نہ صرف چین کے مفادات کے خلاف ہیں بلکہ چین-فلپائن تعلقات کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چینی حکومت اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!