اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹمحرم الحرام کے پہلے عشرے میں فلمیں ریلیز نہ کریں،عمران عباس

محرم الحرام کے پہلے عشرے میں فلمیں ریلیز نہ کریں،عمران عباس

لاہور: ماڈل و اداکار عمران عباس نے پروڈیوسرز اور فلم ڈسٹری بیوٹرز سے محرم الحرام کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے پہلے عشرے میں فلمیں ریلیز نہ کر نے کی اپیل کی ہے۔

عمران عباس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں فلم پروڈیوسرز سمیت دیگر متعلقہ اداروں اور افراد سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام سمیت ربیع الاول اور رمضان المبارک جیسے مقدس مہینوں کا احترام کرتے ہوئے فلموں کی ریلیز چند دن تک موخر کردیا کریں تو اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں کبھی نہیں دیکھا کہ محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو پاکستان میں فلمیں ریلیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات شیعہ یا سنی ہونے کی نہیں بلکہ کچھ ایام اور مہینے ہم مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے ایسے مہینوں اور ایام کا احترام ہم پر لازم ہے۔

عمران عباس نے کہاکہ جہاں تک فلم کی بات ہے تو اداکاروں کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا، کیونکہ انہوں نے تو اپنا کام کر دیا، جو ان سے متوقع تھا لیکن اگر فلم کی ریلیز کی تاریخ کو تھوڑا سا موخرکر دیا جاتا تو کوئی بڑا نقصان نہیں ہوتا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!