اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانجوڈیشل کمیشن اجلاس، 4 ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دیدی...

جوڈیشل کمیشن اجلاس، 4 ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دیدی گئی

 جوڈیشل کمیشن نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

منگل کوچاروں صوبائی ہائیکورٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ جس میں سپریم کورٹ کے 4 ججز، اٹارنی جنرل، 2 حکومتی اراکین اور 2 اپوزیشن اراکین شریک ہو ئے۔ اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کی نمائندگی احسن بھون نے کی، سپیکر قومی اسمبلی کی نامزد کردہ روشن خورشید بھروچہ بھی شریک ہوئیں جبکہ صوبائی چیف جسٹس کے لیے صوبائی وزیر قانون، ہائیکورٹ بار کا نمائندہ اور ہائیکورٹ کے سابق جج بھی اجلاس میں شریک تھے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سنیارٹی لسٹ میں سرفہرست جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عتیق شاہ کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی۔ جسٹس عتیق شاہ پشاور ہائی کورٹ میں سینیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق 16میں سے 11 ارکان نے جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور نامزد کرنے کی منظوری دی۔ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جسٹس عتیق شاہ کی نامزدگی کی مخالفت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اعتراض اٹھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے ہونا چاییے، اس پر جسٹس منیب اختر نے بھی ان کی حمایت کی۔ پی ٹی آئی کے 2 ممبران جوڈیشل کمیشن نے بھی جسٹس منصور شاہ کی رائے کی حمایت کی، وزیر قانون خیبرپختونخوا نے بھی جسٹس منصور علی شاہ کی رائے سے اتفاق کیا۔اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس روزی خان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے سینئر ترین جج جسٹس جنید غفار کے نام کی منظوری دی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!